بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / مینار نما چھوٹا ایٹمی بجلی گھر

مینار نما چھوٹا ایٹمی بجلی گھر

اوریگون۔  ’’نیواسکیل پاور‘‘ نامی ایک امریکی کمپنی نے ایٹمی بجلی گھر کا ایسا ڈیزائن تیار کرلیا ہے جو 50 میگاواٹ بجلی بناسکے گا لیکن اتنا چھوٹا ہوگا کہ ایک ٹرالر میں آسانی سے سما جائے گا البتہ اس کی اونچائی کسی 9 منزلہ مینار جتنی ہوگی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کسی چھوٹے علاقے میں ایسے کئی ایٹمی بجلی گھر پہلو بہ پہلو نصب کیے جاسکیں گے اور یوں بہت کم جگہ استعمال کرتے ہوئے کہیں زیادہ بجلی بنائی جاسکے گی۔ اندازہ ہے کہ ایسے ایک ایٹمی بجلی گھر پر تقریباً 95 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی اور ایک بار ایندھن بھرے جانے کے بعد کم از کم 3 سال تک مسلسل بجلی حاصل کی جاسکے گی۔

اس ایٹمی بجلی گھر کا ڈیزائن تکنیکی جائزے کے لیے امریکی محکمہ توانائی کے پاس جمع کروا دیا گیا ہے جہاں سے منظوری ملتے ہی ایسے پہلے ایٹمی بجلی گھر کی تیاری شروع کردی جائے گی۔