بریکنگ نیوز
Home / بزنس / بجلی کی قیمتوں میں1.86 روپے کمی کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں1.86 روپے کمی کا امکان


اسلام آباد۔کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تقسیم کار تمام کمپنیوں کے لیے ٹیرف میں رواں ماہ 1.86 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے ، اس کی وجہ دسمبرمیں صارفین کے زیادہ بلوں کو ایڈجسٹ کرنا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیپرا میں سی پی پی اے کی دائر کردہ پٹیشن کے مطابق دسمبرمیں تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو 23 فیصد زیادہ چارج کرلیا تھا اور یہ ریفرنس ٹیرف کے تحت کیا گیا تاہم اصل پیداواری لاگت کم تھی اس لیے اضافی رقوم صارفین کے بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ نیپرا نے ٹیرف میں کمی کے لیے عوامی سماعت کی تاریخ 26 جنوری مقررکی ہے۔