بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بونیر،وین کھائی میں گرنے سے 9افراد جاں بحق ،تین زخمی

بونیر،وین کھائی میں گرنے سے 9افراد جاں بحق ،تین زخمی

بونیر۔ بونیئر کے علاقے جبوچغرزئی کے قریب ایک وین گہری کھائی میں جاگری ، وین میں سوار 9 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ، جاں بحق ہونیوالوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق بونیر کے علاقے جبوچغرزئی کے مقام پر ایک وین گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔

حادثے کے فوری بعد مقامی لوگ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے وین سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا ، زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور یہ بدقسمتی وین جبوچغرزئی سے سواڑی جارہی تھی ۔مرنے والوں میں ایک خاندان کے چار افراد بھی شامل ہے ۔