بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ،چوہدری نثار علی خان

بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ،چوہدری نثار علی خان


اسلام آباد۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گا کشمیریوں کا حق خودارادیت ریاستی جبر سے دبایا نہیں جا سکتا ہے پاکستان پر بلاجواز الزامات خطے کے امن میں رکاوٹ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کے دوران کیا۔ جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔

دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا کشمیریوں کا حق خودارادیت کو ریاستی جبر سے دبایا نہیں جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گا بھارتی رویہ اقوام متحدہ اور جمہوری اداروں کے علمبرداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے خطے میں امن کے لئے معنی خیز مذاکرات ناگزیر ہیں بھارت کی طرف سے الزامات کی روش امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ۔