بریکنگ نیوز
Home / بزنس / گوادر پورٹ پر چینی مشینری و آلات کے ڈسپلے سینٹر کی تعمیر شروع

گوادر پورٹ پر چینی مشینری و آلات کے ڈسپلے سینٹر کی تعمیر شروع


کراچی۔ گوادر پورٹ پر چینی مشینری اور آلات کے ڈسپلے سینٹر کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

ڈسپلے سینٹر گوادر پورٹ سے متصل60 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جارہا ہے جس کے لیے تمام تر تعمیراتی سازوسامان بھی چین سے درآمد کیا گیا ہے جبکہ 100کے لگ بھگ چینی مزدور اور ماہرین اس منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ ڈسپلے سینٹر چین کی کمپنی چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) تعمیر کررہی ہے۔ ڈسپلے سینٹر کی تعمیر گوادر میں2281 ایکڑ رقبے پر فری زون کی تعمیر کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ڈسپلے سینٹر میں فری اکنامک زون میں تیار کی جانے والی مصنوعات رکھی جائیں گی تاہم پہلے مرحلے میں تعمیراتی صنعت سے متعلق چینی سازوسامان، مشینری اور آلات کو ڈسپلے سینٹر میں جگہ دی جائیگی تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے لیے چین کی تعمیراتی مشینری کی فروخت اور دستیابی کو آسان بنایا جاسکے۔