بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ٹرمپ اپنی افواج افغانستان سے نکال دو یا پھرشکست کیلئے تیار ہو جاؤ ، افغان طالبان

ٹرمپ اپنی افواج افغانستان سے نکال دو یا پھرشکست کیلئے تیار ہو جاؤ ، افغان طالبان

کابل۔ افغان طالبان نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یا تو افغانستان سے اپنی فورسز کا انخلاء کرلیں یا پھر شرمناک شکست کیلئے تیار ہوجائیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے نام ایک کھلے خط میں افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان پندرہ سالہ امریکی قضبے سے خونریزی اور تباہی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرسکا اور اب اس جنگ کے خاتمے کی ذمہ داری ڈونلڈ ٹرمپ پر ہے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اس لاحاصل جنگ پر کھربوں ڈالر خرچ کرکے اپنی ساکھ کھو چکا ہے اپنے خط میں طالبان نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ سابق صدور کو اپنے جنرلوں کی جانب سے پیش کی جانیوالی غیر حقیقی رپورٹوں پر انحصار نہ کریں۔

کیونکہ افغانستان پر قبضے اور جنگ جاری رکھنے پر اس لئے زور دیتے رہیں گے کہ وہ بہتر پوزیشن حاصل کرسکیں اور جنگ کا استحقاق حاصل کرسکیں خط میں گروپ نے مزید کہا ہے کہ امریکہ افغانستان پر تو قبضہ کررہا ہے جبکہ واشنگٹن اپنی سرزمین حتی کہ اپنے ہمسائیہ ممالک پر بھی غیر ملکی افواج کو برداشت نہیں کرسکتا گروپ نے ڈونلڈ سے مزید کہا کہ انہیں یہ ادراک کرنا ہوگا کہ افغان قوم غیر ملکی قبضے کیخلاف مزید اٹھ رہی ہے گروپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ اپنی افواج کے افغانستان میں موجودگی پر بضد رہے تو شرمناک شکست کا سامنا ہوگا