بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پی ایس ایل؛ معین علی انتخاب کے ایک دن بعد ہی دستبردار

پی ایس ایل؛ معین علی انتخاب کے ایک دن بعد ہی دستبردار


 لاہور۔ انگلش اسٹار معین علی انتخاب کے ایک دن بعد ہی پی ایس ایل سے دستبردار ہو گئے۔

پی ایس ایل سے باہر ہونے والے نئے کھلاڑی معین علی ثابت ہوئے، انہیں پیر کو ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈین کارلوس بریتھ ویٹ کی جگہ منتخب کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ معین علی اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب جا رہے ہیں، اس لیے ایونٹ میں شرکت سے انکار کر دیا، اس سے آفیشلز کی خراب پلاننگ مزید عیاں ہوتی ہے جنہوں نے بغیر تصدیق کیے معین کا نام فہرست میں شامل کیا۔

واضح رہے کہ ڈرافٹ میں فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز مکمل کرلیے تھے لیکن  یہ گنجائش بھی رکھی گئی تھی کہ کسی پلیئر کی عدم دستیابی پر متبادل منتخب کرنے کا حق ہوگا، اب مختلف مسائل کی وجہ سے کئی کھلاڑیوں نے دستبرداری کا اعلان کیا تو کئی نے جزوی طور پر خدمات فراہم کرنے کی حامی بھری ہے، لاہور قلندر میں شامل ویسٹ انڈین ڈیوائن براوو ان بڑے ناموں میں سے ایک ہیں۔