بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عوام قومی منصوبوں میں رکاوٹوں کو دور کر نے میں حکومت کا ساتھ دیں،صدر مملکت

عوام قومی منصوبوں میں رکاوٹوں کو دور کر نے میں حکومت کا ساتھ دیں،صدر مملکت

اسلام آباد۔صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عوام قومی منصوبوں میں رکاوٹوں کو دور کر نے میں حکومت کا ساتھ دیں، کوئی بھی معاشرہ تعلیم و تحقیق کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ،ٹھوس علمی بنیادوں کی حامل معیشت ہی ترقی کرسکتی ہے ، تعلیم کو تحقیقات کے ساتھ مربوط کرکے نوجوانوں کے لئے علم کے دروازے کھولے جائیں، ہمیں علم ، تحقیق و جدید ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کا راستہ اپنانا ہو گا۔ایئریونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے ترقی کرنیوالی ایئریونیورسٹی میں مختلف علوم کی تعلیم دی جارہی ہے ، تعلیم کو تحقیقات کے ساتھ مربوط کرکے نوجوانوں کے لئے علم کے دروازے کھولے جائیں ۔انہونے کہا کہ انسانی معاشرے کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کا واحد ذریعہ تعلیم ہے۔

، دور حاضر میں ٹیکنالوجی کی ترقی سے تیز رفتار تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ،ضروری ہے کہ تعلیم کے شعبے میں علم و تحقیق پر یکساں توجہ دی جائے ، نئی نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے کے لئے نئے رحجانات کو فروغ دینا ضروری ہے اور نوجوانوں کے لئے بھی ضروری ہے کہ منطق کا جائزہ لے کر خود فیصلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کریں ، درس گاہیں علم کے ساتھ فکر کو بھی فروغ دیں ، ٹھوس علمی بنیادوں کی حامل معیشت ہی ترقی کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں وسائل کے بے دریغ استعال سے معیشت کو نقصان پہنچا، تعلیم و تحقیق اور جدید انداز فکر پر توجہ دینے والی قومیں دنیا میں کامیاب ہوئیں اور علم سے ناطہ توڑنے اور محنت سے جی چرانے والوں کیلئے ترقی کے راستے بند ہو گئے۔

، ہمیں اپنے اداروں کی عملی بنیاد کو مستحکم کرنا ہے ، علم و تحقیق پر توجہ نہ دینے کے باعث مسلمان معاشر ہ دنیا میں پیچھے رہ گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ علم و ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کا راستہ اپنانا ہو گا ، طلباء کی فکری صلاحیتوں کو اجاگر اور آزاد مکالمے کے ماحول کو فروغ دینا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ قومی منصوبوں میں آنیوالی ہر رکاوٹ کو قوم دور کرے اور اس سلسلے میں حکومت کا ساتھ دے ، حکومت تعلیم کے شعبے میں تمام دستیاب وسائل خرچ کررہی ہے اور حکومت تعلیم کے شعبے پر سرمایہ کاری بھی کررہی ہے۔