بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات ،علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات ،علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت


اسلام آباد۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کی سفیر اینا میپل نے ملاقات کی‘ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کی سفیر اینا میپل نے ملاقات کی۔

ملاقات میکں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ جرمنی کی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میکں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اینا میپل نے علاقے میں امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔