بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ’’ہیری پورٹر‘‘ کے اہم کردار جان ہرٹ چل بسے

’’ہیری پورٹر‘‘ کے اہم کردار جان ہرٹ چل بسے

 لندن۔ مشہور ہالی ووڈ فلم ’’ہیری پورٹر‘‘ کے اہم کردار  لیجنڈری اداکار جان ہرٹ 77 سال کی عمر میں چل بسے۔

ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار جان ہرٹ طویل علالت کے باعث 77 سال کی عمر میں لندن میں چل بسے ہیں جب کہ لیجنڈری اداکار 2 سال سے لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھے جن کے انتقال کی تصدیق ان کی اہلیہ اور منیجر نے بھی کردی ہے۔

لیجنڈری اداکار نے 200 سے زائد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن انہیں فلم ’’دی ایلیفینٹ مین‘‘،’’ایلین‘‘ اور’’ہیری پورٹر‘‘ کے کرداروں سے شہرت حاصل ہوئی جب کہ جان ہرٹ اپنی جاندار اداکاری کے باعث 2 بار آسکرایوارڈکی نامزدگیوں میں جگہ بناچکے ہیں۔