بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چھٹی مردم شماری2017ء کیلئے متعدد انتظامات مکمل

چھٹی مردم شماری2017ء کیلئے متعدد انتظامات مکمل


لاہو ر۔قومی ادارہ شماریات کی جانب سے چھٹی مردم شماری2017ء کیلئے متعدد انتظامات مکمل کر لیے گئے،مطلوبہ بجٹ کی تیاری، صوبائی مردم شماری افسران کی تقرری اور تمام انتظامی یونٹس کی تقسیم کے مراحل مکمل کر لئے گئے ۔قومی ادارہ برائے شماریات کے ذرائع کے مطابق مطلوبہ بجٹ کی تیاری اور صوبائی کمشنرز برائے مردم شماری کی تقرر ی کامرحلہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ ضلعی مردم شماری افسران کی تقرری پر کام جا ری ہے ۔ گھروں اور سوالناموں کے فارموں کی اشاعت ،ورکنگ پلان اور مردم شماری کرنے والے عملے کیلئے تربیتی مواد کی تیاری بھی مکمل ہو چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں نقشوں اور عملے کی تقرری مکمل ہو چکی ہے۔

جبکہ دیہی علاقوں میں یہ سلسلہ جا ری ہے۔مردم شماری کیلئے انتظامی یونٹس کی تقسیم کے تمام مراحل بھی مکمل کر لیے گئے ہیں جس کے تحت صوبوں ، ڈویژنز، اضلاع اور تحصیلوں کی مختلف فیزز میں تقسیم مکمل کر لی گئی ہے ۔ مردم شماری کا انعقاد دومراحل میں کیا جائے گا جو کہ15مارچ تا 24جون جاری رہے گی ، کچھ دوردرازعلاقوں کی جیو کو ڈنگ اور دیہاتوں کی فہرستوں پر کام جا ری ہے ۔