بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مسلم ممالک پر پابندی تمام مسلمانوں پر پابندی نہیں، ٹرمپ انتظامیہ

مسلم ممالک پر پابندی تمام مسلمانوں پر پابندی نہیں، ٹرمپ انتظامیہ

واشنگٹن ۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ سات مسلم ممالک پر ویزا پابندی کو تمام مسلمانوں پر پابندی قرار دینا مناسب نہیں، پاکستان، افغانستان، ترکی سمیت متعدد مسلم ملک پابندی سے متاثرنہیں۔ ا مریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ پناہ گزینوں یر پابندی کا اطلاق ان افراد پر بھی ہوگا ۔

جن کے پاس گرین کارڈز ہیں یا وہ امریکا میں مستقل رہائش کی قانونی حیثیت رکھتے ہیں ۔اہلکار نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک پر ویزا کی پابندی کا مطلب مسلمانوں پر پابندی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جو ممالک اس ایگزیکٹو آرڈر میں شامل نہیں ان میں پاکستان، افغانستان، ملائشیا، اومان، تیونس اور ترکی شامل ہیں۔