بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چین اور پاکستان مضبوط دوستی کے رشتے میں بند ھے ہو ئے ہیں ،وزیر اعظم نواز شریف

چین اور پاکستان مضبوط دوستی کے رشتے میں بند ھے ہو ئے ہیں ،وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آ با د۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اب ہمیشہ کے لئیے مضبوط دوستی کے رشتے میں جڑ چکے ہیں ۔چا ئنہ ر یڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق چینی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق چین کے قمری سال اور جشن بہار کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم نواز شر یف نے پاکستان کی عوام اور اپنی طرف سے چینی عوام ، چینی راہنماؤں اور چینی حکومت کے نام پیغام میں مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ شراکت میں چین پاک اقتصادی راہداری ایک اہم تاریخی سنگ میل ثابت ہو گی۔