بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لوئر دیر :آنکھوں کی بیماریوں نےوبائی صورت اختیار کرلی

لوئر دیر :آنکھوں کی بیماریوں نےوبائی صورت اختیار کرلی


خیبرپختونخوا کے ضلع لوئردیر میں آنکھوں کی بیماریاں پھیل رہی ہیں ، جس کے باعث کئی افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔ امراض چشم پر قابو پانے کے لیے پاک فوج نے علاقے میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا ہے ۔

سرد موسم آتے ہی ضلع لوئر دیر کے بالائی علاقوں جندول اور میدان میں آنکھوں کی بیماریوں نےوبائی صورت اختیار کرلی ہے۔ علاج معالجےسےمحروم غریب لوگ یا تو بینائی سے محروم ہوجاتے ہیں یا ان کی نظر کمزور ہوجاتی ہے ۔ مقامی آبادی کی پریشانی کے پیش نظر پاک فوج اور دیر ٹاسک فورس نے الشفا ٹرسٹ کے تعاون سے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں ڈاکٹروں نے نہ صرف مریضوں کا مفت علاج کیا گیا بلکہ انہیں امراض چشم سے بچاؤ کے لیے آگاہی بھی فراہم کی گئی ۔

کیمپ کی خاتون ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو بتاتے ہیں کہ اپنی آنکھوں کو خشک نہ رکھیں اور وہ خوراک کھائیں جو ان کےآنکھوں کی خشکی کو کم کرے۔ کیمپ میں تقر یباً ہزار لوگ اسکین ہوتے ہیں جن کو 25فیصدکو سرجری کی ضرور ت ہوتی ہے۔

پاک فوج کےدو روزہ فری آئی کیمپ میں مریضوں کو نہ صرف مفت دوائیں اور عینکیں فراہم کی گئیں بلکہ غریب مریضوں کومفت آپریشن کےلیے راولپنڈی میں قائم الشفا ٹرسٹ اسپتال بھی منتقل کیا گیا ۔