بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلا ف وائٹ ہاؤس کے سامنے ہزاروں افراد کا احتجاج

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلا ف وائٹ ہاؤس کے سامنے ہزاروں افراد کا احتجاج


واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلا ف وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا گیا جبکہ مظاہرین نے ٹرمپ سے 7 مسلم ملکوں کے افراد کے امریکا داخلے پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلا ف وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج جاری ہے ۔

اس کے علاوہ واشنگٹن ،بوسٹن اور نیو یارک سمیت کئی امریکی شہروں میں ہزاروں افراد کی ریلیاں اور مظاہرے جاری ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 10 ہزار سے زائد افراد مظاہروں میں شریک ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔