بریکنگ نیوز
Home / کھیل / باکسر عامر خان نے والد اور اہل خانہ کوکاروبار سے نکال دیا

باکسر عامر خان نے والد اور اہل خانہ کوکاروبار سے نکال دیا


انگلینڈ : بیوی اور والدین کے درمیان جاری تنازع میں مبتلا باکسر عامر خان نے والد اور اہل خانہ کوکاروبار سے نکال دیا ۔

باکسر عامر خان نے غیر اخلاقی ویڈیو منظر عام پر لانے کی پاداش میں والدشاہ خان اور خاندان کے دیگر افراد کو اپنی مینجمنٹ ٹیم سے نکال باہر کیا ۔ شاہ خان 2004ءسے ایتھن اولمپکس کے بعد سے عامر خان کی ٹیم کا حصہ تھے تاہم اب باکسر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے والد شاہ خان ، چچا طاہر اور ساج محمد کو باکسنگ مینجمنٹ ٹیم سے الگ کر دیا ہے ۔”میں اپنے اہل خانہ سے بے حد محبت کرتا ہوں مگر میرا کاروبار باکسنگ ہے اور اس کو چلانے کیلئے نئی ٹیم بنائی جائے گی “۔
باکسر عامر  خان نے مزید کہا کہ میں اپنے والد اور والدہ کا بے پناہ احترام کرتا ہوں اور ان سے کاروباری تعلقات کی بجائے خاندانی تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہوں ۔”میں اپنے والدہ کو الگے میچ پر مدعو کروں گا اور امید ہے وہ میچ دیکھنے ضرور آئیں گے “۔
عامر خان نے کہا کہ جب کاروبار اور خاندان کو اکٹھا کیا جاتا ہے تو مشکلات پیدا ہوتی ہیں اس لیے میں انہیں الگ الگ رکھنا چاہتا ہوں ۔