بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / فیس بک پرصارف کو ’’اکتا‘‘ دینے والا فیچر

فیس بک پرصارف کو ’’اکتا‘‘ دینے والا فیچر

نیو یارک۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جلد ہی ایسے فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے جس سے صارفین نہ صرف بیزار ہوں گے بلکہ انہیں غصہ بھی آسکتا ہے۔

آپ ٹی وی پر اپنا من پسند پروگرام، شو یا ڈراما دیکھ رہے ہوں اور بیچ میں اشتہارات کا طویل سلسلہ شروع ہوجائے تو بہت بُرا لگتا ہے، اسی طرح کوئی اچھی فلم دیکھتے ہوئے درمیان میں اشتہارات کی آمد ہم پر جھنجھلاہٹ طاری ہوتی ہے۔ جب ہم بات کریں سوشل میڈیا کی تو یہ ایک آزاد دنیا ہے جہاں ہر شخص کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتا اور خیالات و نظریات پیش کرتا ہے مگر یہ آزاد دنیا بھی اشتہارات سے بے نیاز نہیں رہ سکی۔

سوشل میڈیا کی دنیا کی مقبول ترین سائٹ فیس بک نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ ویسے تو فیس بک کا ہر نیا فنکشن اور فیچر اس سائٹ کے صارف کے لیے خوشی اور سہولت کا پیغام لاتا ہے لیکن اب اس کا یہ نیا فیچر شاید صارف کو خوشی اور سکون نہ دے سکے بل کہ امکان ہے کہ یہ انہیں فیس بک سے ناراض کردے گا۔