بریکنگ نیوز
Home / شوبز / الی ووڈ میں پیسے دو اور ایوارڈ لو

الی ووڈ میں پیسے دو اور ایوارڈ لو

ممبئی۔ بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ پیسوں کے عوض انہیں کئی بار ایوارڈز کی آفر کی گئی لیکن میرا جواب ہمیشہ یہ ہوتا کہ میرے لیے مداحوں کی حوصلہ افزائی سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔

بھارت کے مشہور شو ’’آپ کی عدالت‘‘ میں رجت شرما کو انٹریو دیتے ہوئے  اکشے کمار نے بھارتی ایوارڈ شوز کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے کئی راز افشا کردیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کئی بار پیسوں کے عوض ایوارڈ لینے کی آفرز موصول ہوئیں جب کہ ہر ایوارڈ شو سے ایک رات قبل مجھے پیغام بھیجا جاتا کہ آپ ایوارڈ شو میں پرفام کریں جس کے عوض آپ کو آدھی فیس دی جائے گی اور ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا لیکن میں انہیں یہ جواب دیتا ہوں کہ میرے لیے مداحوں کی حوصلہ افزائی سب سے بڑا ایوارڈ ہے البتہ میں تقریب میں پرفارم کرنے کی پوری فیس لوں گا اور آپ اپنا ایوارڈ اپنے پاس رکھیں۔