بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکی صدرٹرمپ نے حکم عدو لی پر اٹارنی جنرل سیلی یٹس کو نوکری سے نکال دیا

امریکی صدرٹرمپ نے حکم عدو لی پر اٹارنی جنرل سیلی یٹس کو نوکری سے نکال دیا

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کو متنازع امیگریشن پالیسی کیخلاف بولنے پر نوکری سے نکال دیا ہے۔ سیلی یٹس کی جگہ ڈینابوئنٹے قائم مقام اٹارنی جنرل کیلیے نامزدہوگئے ہیں۔اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کے 100سے زائد اہلکاروں کے بعد قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل بھی ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی کے خلاف ہوگئیں اور اس کو غیرقانونی قراردے دیا ہے۔کہتی ہیں امیگریشن پالیسی چیلنج ہو تو کوئی وکیل مقدمہ نہ لڑے۔

وائٹ ہاوس ناراض محکمہ خارجہ کے اہلکاروں پر برہم کہا امیگریشن پالیسی تسلیم کریں ورنہ گھر جائیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے 100سے زائد اہلکار امیگریشن پالیسی کے خلاف ہوگئے۔ کہتے ہیں چند دہشت گرد روکنے کیلیے 20کروڑ افراد پر پابندی درست نہیں ہے۔ادھر وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ناراض محکمہ خارجہ کے اہلکار امیگریشن پالیسی تسلیم کریں ورنہ گھرجائیں۔

امریکی محکمہ انصاف نے بھی ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کا دفاع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کہتی ہیں کہ ٹرمپ کے حکم نامے کو قانونی نہیں سمجھتی۔ امیگریشن پالیسی چیلنج ہو تو کوئی وکیل مقدمہ نہ لڑے۔ نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ کی عدالتی کمیٹی میں ووٹنگ ہوگی۔