بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حافظ سعید کے گھر کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

حافظ سعید کے گھر کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

لاہور۔ جامعہ القدسیہ کے سربراہ حافظ سعید کے دونوں گھروں کو حکومت کی طرف سے سب جیل قرار دئیے جانے کے بعد ان گھروں پرسکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ جو ہر ٹاؤن کے ای بلاک میں واقع حافظ سعید کی رہائش گاہ کی جانب آنے والے تمام راستوں کو بیرئیر کے ذریعے بند کردیا گیا ہے۔

جہاں کی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں ان گھروں پرپولیس نفری میں اضافے کے ساتھ ساتھ وہ افراد جو حافظ سعید کے گھر کے ملازم ہیں کو آتے جاتے ہوئے سخت چیکنگ کے بعد انہیں آنے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ اسی قسم کی صورت حال چوبرجی کے قریب لیک روڈ پر واقع حافظ سعید کی رہائش گاہ پر دیکھنے میں آئی ہے۔