بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پاکستان کرکٹ ٹیم کی دبئی میں پریکٹس

پاکستان کرکٹ ٹیم کی دبئی میں پریکٹس


دبئی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو کھیلا جائے گا ، باہمی مقابلوں سے قبل دونوں ٹیموں کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین اب تک 4 ٹی ٹونٹی کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 2 میچ کالی آندھی نے جبکہ 2 میچ گرین ٹیم نے جیتے ہیں،ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل (کل) جمعرات کو خصوصی تقریب میں ٹی ٹوئنٹی کپ کی رونمائی کی جائے گی، پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اور ویسٹ انڈین قائد کارلوس براتھ ویٹ ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

سرفرازاحمد کی قیادت میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے گزشتہ روز سے دورے آغاز پریکٹس سے کردیا، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور معاون کوچز جنہوں نے ٹیم کو جوائن کیا پریکٹس دیکھی، ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے شیڈول سے دو روز قبل ہی متحدہ عرب امارات پہنچ کر پریکٹس شروع کردی اور بھرپور ٹریننگ سیشن کے بعد اسپنر سیموئل بدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو آسان نہیں سمجھ سکتے۔گرین شرٹس نے بھی دبئی میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں، میزبان ٹیم نے فلڈ لٹس میں بھرپورٹریننگ سیشن کیا۔

کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ عالمی چیمپئن کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی کہتے ہیں کہ ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلے تو کامیابی مل سکتی ہے۔بدھ کو بھی دونوں ٹیمیں پریکٹس کریں گی،جمعرات کودونوں کپتان میڈیا کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز جمعہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ساتھ شروع ہوگی۔پاک، کیریبئن سیریز میں تین ون ڈے اوراتنے ہی ٹیسٹ بھی کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا ڈیاینڈ نائٹ ٹیسٹ فلڈ لائٹس میں پنک بال سے ہوگا۔یہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہوگا۔