بریکنگ نیوز
Home / کھیل / نرگس فخری پشاور زلمی کی مداح

نرگس فخری پشاور زلمی کی مداح

نیویارک: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نرگس فخری پشاور زلمی کو پی ایس ایل میں جتوانے کی خواہشمند ہیں جہاں انہوں نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

پشاورزلمی فرنچائزکے چیئرمین جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پربالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ نے پی ایس ایل کی ٹیم پشاورزلمی کی بھرپورحمایت کی ہے۔

وڈیومیں اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی پسندیدہ ٹیم پشاورزلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرنا چاہتی ہیں۔ وڈیومیں نرگس نے فرنچائز کے مالک اور اپنے دوست جاوید آفریدی کو خاص طور پرکہا کہ سب آپ کی ٹیم کی جیت کے خواہش مند ہیں جب کہ میرا پیار اور حمایت آپ سب کے ساتھ ہے۔ دوسری جانب جاوید آفریدی نے بھی دوست اوراداکارہ کوامریکا سے پشاورزلمی کوسپورٹ کرنے پرشکریہ کہا۔