بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چارسدہ، آپریشن رد الفساد کے دوران متعدد مشتبہ افراد اسلحے سمیت گرفتار

چارسدہ، آپریشن رد الفساد کے دوران متعدد مشتبہ افراد اسلحے سمیت گرفتار


چارسدہ۔ چار سدہ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے دوران متعدد مشتبہ افراد اور افغانی باشندوں سمیت اشتہاریوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی جمعہ کے روز چار سدہ کے تھانہ کی حدود میں کی گئی ۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں اٹھائیس مشتبہ افراد ، پانچ افغانی اور تین اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی بتایا گیا ہے کہ آپریشن میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جن میں پانچ ایس ایم جی ، پانچ پستول ، تین ہینڈ گرنیڈ اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے