بریکنگ نیوز
Home / شوبز / دبنگ خان فلم میں ڈانسر کے روپ میں نظر آئیں گے

دبنگ خان فلم میں ڈانسر کے روپ میں نظر آئیں گے

ممبئی۔ بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم میں ’’ڈانسر‘‘ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

 لمان خان نے فلمی کیرئیر میں متعدد کردار نبھائے ہیں جس میں رومانوی، کامیڈی اورایکشن شامل ہیں جب کہ سلو میاں اپنے منفرد رقص کے باعث بھی شہرت رکھتے ہیں اور اب اپنی نئی آنے ولی فلم میں تربیت یافتہ ڈانسر کا روپ دھاریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم سائن کرلی ہے جس میں وہ تربیت یافتہ ڈانسر کے ساتھ ساتھ 13 سالہ بیٹی کے والد کے کردار میں بھی نظر آئیں گے جب کہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے باقاعدہ تربیت لینا شروع کردی ہے اور جلد ہی وزن میں بھی کمی کریں گے۔