بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی


سری نگر: ایل او سی پر تعینات بھارتی فوجی اہلکار نے اپنے سرکاری ہتھیار سے خود کو گولی مار کرخود کشی کرلی ہے۔

بھارتی فوجی افسران کے ناروا سلوک اور طویل ڈیوٹیوں، ناقص اور باسی کھانا کھانے والے بھارتی فوجیوں کی ویڈیوز آئے روزسوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں، بھارتی فوجیوں نے متعدد بار سوشل میڈیا کا سہارا لے کر اپنے افسران اور حکومت کا کالا چہرہ بے نقاب کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے بھی ان کی ایک نہ سنی اور انہیں اس جرم کی پاداش میں  مختلف طریقوں سے سزائیں دی گئی، کبھی انہیں افسران کے کتے نہلانے پر مجبور کیا گیا  تو کبھی افسران کے کپڑے دھلوائے اور جوتے پالش کروائے گئے اور کبھی تو  ان کو پراسرار طریقے سے راستے سے ہی ہٹادیا گیا، طویل ڈیوٹیاں اور شنوائی نہ ہونے کے بعد بھارتی فوجیوں نے اب موت کو ترجیح دینا شروع کردیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی پر تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر تمام غموں سے دور کرلیا ہے اور اب  وادی میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 379 ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 35 سالہ فوجی اہلکار روشن سنگھ ایل او سی پر تعینات تھا اور کافی عرصے سے گھر جانے کی اجازت نہ ملنے پر پریشان تھا، روشن سنگھ نے متعدد بار افسران سے گھر جانے کی اجازت طلب کی تاہم مسلسل انکار پر اپنے سرکاری ہتھیار سے ہی خود کو گولی مار لی۔