بریکنگ نیوز
Home / کھیل / دورہ ویسٹ انڈیز، تینوں فارمیٹ کیلئے کپتانوں کا اعلان

دورہ ویسٹ انڈیز، تینوں فارمیٹ کیلئے کپتانوں کا اعلان


پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز میں مصباح الحق کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا ہے، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سرفراز کو سونپی گئی ہے۔

پی سی بی نے سرفراز احمد کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے، پی ایس ایل سے قبل اظہر علی نے ٹیم کی قیادت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کوچ مکی آرتھر نے مشاورت کے بعد 25ناموں کا انتخاب کیا ہے جن میں کامران اکمل اور احمد شہزاد کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے ممکنہ 25کھلاڑیوں کا کیمپ 12مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا ۔