بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان


پشاور ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) فائنل جیتنے والی ٹیم پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی ایس ایل فائنل کا دوسرا ایڈیشن جیتنے والی پشاور زلمی کو اپنے صوبے میں آنے کی دعوت دی ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ان کا پشاور میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

پرویز خٹک نے پی ایس ایل فائنل جیتنے والی پشاور زلمی کے لئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی، گزشتہ رات لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل ٹو کی چیمپئن بن گئی تھی۔