بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبہ ‘ 9سے 18 میٹر لمبی بسیں چلائی جائیں گی ، اے ڈی بی جولائی میں قرضے کا اجراء کرے گا

پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبہ ‘ 9سے 18 میٹر لمبی بسیں چلائی جائیں گی ، اے ڈی بی جولائی میں قرضے کا اجراء کرے گا


ریپڈ بس ٹرانزٹ منصو بے کے تحت 9 سے 18 میٹر تک لمبی بسیں چلائی جائیں گی ٗلیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی اور عوام کے لئے کھلا رہے گا ٗ ایشین ڈیو یلپمنٹ بنک جولائی میں منصو بے کے لئے قرضے کا اجراء کر ے گا بتایا گیا ہے کہ بنک کے وفد نے صو بائی حکومت سے در خواست کی ہے کہ وہ تمام کاروائی اور دستاویزات مکمل کر لے تا کہ جولائی میں قرضے کا اجراء کیا جا سکے ٗقرضے کے اجراء سے قبل صو بائی حکو مت نے جو اخراجات کئے ہوں گے وہ قرضے کی منظوری کے بعدحکو مت کو ادا کئے جائیں گے۔
بی آر ٹی صدر روڈ کی بجائے سنہری مسجد روڈ سے گزرے گی ٗ منصو بے کی تمام دستاویزات پہلے مرحلے میں پندرہ اپریل اوردوسرے مرحلے میں تیس اپریل تک مکمل کی جائیں گی ٗ ٹینڈرز کی جانچ پڑتال ایک ہفتے کے اندر میں مکمل کی جائے گی اس کے بعد دس دن کے اندرمنظوری دی جائے گی ٗ منصو بے کے تکمیل کی مدت چھ ماہ ہو گی ٗ پی ڈی اے میں ایک پراجیکٹ ایمپلیمنٹ یونٹ قائم ہوگا جو منصو بے کی تکمیل کے سلسلے میں قریبی رابطے میں رہے گا ٗ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں منصو بے کے لئے چمکنی کے نذدیک بس ڈپو کے لئے زمین کی خریداری کی غرض سے فنڈز مختص کئے جائیں گے جس کے لئے پی ڈی اے نے75 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے ٗحیات آباد میں ڈپو کے قیام کے لئے سیورج پلانٹ کی تیس کنال رارضی مہیا کی جائے گی ۔