بریکنگ نیوز
Home / شوبز / سنجے دت جیسی زندگی گزارنے کے لیے 100 بار پیدا ہونا ہوگا، رنبیرکپور

سنجے دت جیسی زندگی گزارنے کے لیے 100 بار پیدا ہونا ہوگا، رنبیرکپور


بھوپال۔ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے کہا کہ سنجے دت جیسی زندگی گزارنے کے لیے 100 بار جنم لینا ہوگا۔

بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے والے ہدایتکار راج کمار ہیرانی اور رنبیر کپور نے بھارتی شہر بھوپال میں فلم سے متعلق پریس کانفرنس کی جب کہ اس موقع پر فلم میں مرکزی کردار کرنے والے رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ سنجے دت کی زندگی بہت نشیب و فراز پر مبنی ہے اور ان جیسی زندگی گزارنے کے لیے 100 بار پیدا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم کے کردار کے ذریعے والدین اور دوستی سمیت زندگی کے دیگررشتوں کو نبھانے  کا طریقہ سیکھ رہا ہوں جب کہ اس فلم سے میری ذاتی زندگی میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔