بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / روس میں ہیرے اگلنے والی دنیا کی سب سے قیمتی کان

روس میں ہیرے اگلنے والی دنیا کی سب سے قیمتی کان


ماسکو۔ دنیا کی سب سے قیمتی کان روس میں واقع ہے جسے دنیا کا سب سے مہنگا ’ گڑھا‘ بھی کہا جاتا ہے جس کی مالیت تقریباً 13 ارب ڈالر ہے۔

مشرقی سائبیریا میں واقع اس کان کے اطراف موجود شہر ’’ڈائمنڈ سٹی‘‘ کہلاتا ہے اور اس میں چلنے والی ہوا کے بگولے اتنے شدید ہوتے ہیں کہ وہ ایک ہیلی کاپٹر کو نگل سکتے ہیں اور اسی وجہ سے ہیلی کاپٹر اس کے اوپر پرواز نہیں کرتے۔

1722 فٹ گہری اس کان سے دنیا کے 25 فیصد ہیرے نکالے جاتے ہیں۔ تاریخی طور پر اسی کان سے روس نے دوسری عالمی جنگ کے بعد ہونے والا نقصان پورا کرکے اپنی معیشت کو سہارا دیا تھا۔ اگرچہ 2004 میں یہ کان اوپر سے بند کردی گئی تھی لیکن اس میں اب زیرِ زمین کئی سرنگیں کھودی گئی تھیں اور سال 2014 میں ان سے 60 لاکھ قیراط کے خام ہیرے نکالے گئے تھے۔