بریکنگ نیوز
Home / کھیل / اسپاٹ فکسنگ کیس؛ محمد عرفان نے بیان ریکارڈ کرا دیا

اسپاٹ فکسنگ کیس؛ محمد عرفان نے بیان ریکارڈ کرا دیا


 لاہور۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کیس میں محمد عرفان پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جب کہ شاہ زیب حسن کل پیش ہوں گے۔

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں فاسٹ بولر محمد عرفان پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے، محمد عرفان ایک گھنٹہ 30 منٹ تک اینٹی کرپشن یونٹ کے سوالات کے جواب دیتے رہے جب کہ شاہ زیب حسن کل پیش ہوں گے، دونوں کھلاڑیوں کے بیانات ریکارڈ کیے جانے کے بعد نوٹس آف چارج دینے کا فیصلہ ہو گا۔