بریکنگ نیوز
Home / کھیل / آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرزرینکنگ، یونس خان اوراظہرعلی کی ترقی

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرزرینکنگ، یونس خان اوراظہرعلی کی ترقی


دبئی۔ یونس خان اور اظہر علی پر گھر بیٹھے قسمت مہربان ہوگئی دونوں آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرزرینکنگ میں ساتویں اور آٹھویں نمبرپرآگئے۔

ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں یونس خان اور اظہر علی کو ایک ایک درجہ ترقی نے بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر پہنچادیا، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی دو درجہ کی چھلانگ لگاکر دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئے، سیکنڈ پوزیشن سے پھسلنے والے ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر پہنچ چکے، ہاشم آملا کو بھی دودرجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔