بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے اور ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا ، آئی ایس پی آر

یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے اور ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا ، آئی ایس پی آر


راولپنڈی۔ پاک فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یوم پاکستان 23مارچ کے موقع پر پریڈ میں چینی فوجی دستے اور ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا ۔تفصیلات کے مطابق اس یوم پاکستان 23مارچ کی تقاریب کو مزیدجوش وخروش دیکھنے کو ملے گا کیونکہ یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے بھی شریک ہونگے ۔

آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال یوم پاکستان کے موقع پرپاک آرمی کے ساتھ پریڈ میں چینی فوجی دستے بھی شریک ہونگے جبکہ پریڈ میں ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو گی ۔