بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ

نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ


راولپنڈی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، طلباء ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اپنے اعلیٰ اہداف مقرر کر کے معیاری تعلیم حاصل کریں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کے دوردراز علاقوں کے چالیس طلبہ کے گروپ نے پیر کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنے اعلیٰ اہداف مقرر کر کے معیاری تعلیم حاصل کریں تعلیم کو پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم قومی مقاصد کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔یہ ملاقات نوجوانوں کے ساتھ رابطے کے پروگرام کا حصہ ہے۔