بریکنگ نیوز
Home / کھیل / چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر مستعفی

چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر مستعفی

دبئی۔ آئی سی سی کے پہلے چیرمین ششانک منوہر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیرمین آئی سی سی ششانک منوہر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ششانک منوہر کی جانب سے آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈسن کو بھیجے گئے استعفے میں وجوہات کی وضاحت نہیں کی گئیں۔ ششانک منوہر نے اپنے استعفے میں تحریر کیا کہ میں گزشتہ برس آئی سی سی کا پہلا بلا مقابلہ چیرمین منتخب ہوا اور میں نے کرکٹ کی بہتری کے لئے بورڈ کے تمام ممبرز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ مل کر غیر جابندار فیصلے کئے۔