بریکنگ نیوز
Home / شوبز / سنجے لیلا کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ کو آگ لگادی گئی

سنجے لیلا کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ کو آگ لگادی گئی


کولہاپور۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہاپور میں نامعلوم حملہ آورں نے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور سیٹ کوآگ لگادی۔

 سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ تکمیل کے مراحل میں ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے اور فلم کی شوٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ چند ہفتے قبل فلم پرتاریخی حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے راجستھان کی مقامی افراد نے جے پور میں فلم کے سیٹ پر دوران شوٹنگ حملہ کردیا تھا لیکن اب فلم کے خلاف بھارت کی دوسری ریاست میں بھی رد عمل دیکھنے میں آیا ہے۔