بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / پالتوکتا شیرنی کے بچوں کا رکھوالا بن گیا

پالتوکتا شیرنی کے بچوں کا رکھوالا بن گیا


اوہایو۔ ایک امریکی چڑیا گھر میں رکھوالی کرنے والے کتے کو شیر کے بچوں کا نگراں مقرر کردیا گیا ہے۔

سنسناٹی زو اینڈ بوٹنیکل گارڈنز میں گزشتہ ماہ ایک شیرنی نے 3 مادہ بچوں کو جنم دینے کے بعد ان سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد چند دن تک چڑیا گھر کے ملازمین نے شیرنی کے ان بچوں کا خود ہی دھیان رکھا لیکن اب اس مقصد کے لیے پالتو کتے کو رکھ لیا گیا ہے۔ یہ کتا اس وقت صحیح معنوں میں شیرنی کے بچوں کی کل وقتی آیا بنا ہوا ہے جو نہ صرف ان کے کھانے پینے اور آرام کا خیال رکھتا ہے بلکہ انہیں دیواروں اور پتھروں پر چڑھنے کےلیے سہارا دیتے ہوئے ان کی تربیت بھی کرتا ہے۔

چڑیا گھر نے اس چوکیدار کتے اور شیرنی کے بچوں کی ویڈیو بناکر یوٹیوب پر اپ لوڈ بھی کردی ہے۔