بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک بحریہ نے زمین سے سطح آب پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

پاک بحریہ نے زمین سے سطح آب پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا


کراچی۔پاک بحریہ نے زمین سے سطح آب پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق میزائل جدید ٹیکنالوجی اور ایویونکس سے لیس ہے جس نے سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ترجمان کے مطابق میزائل کے تجربے سے پاک بحریہ کا آپریشنل دائرہ کار وسیع اور دفاع مضبوط ہوگا اور ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

پاک بحریہ کے نائب سربراہ ایڈمرل خان ہشام بن صدیق نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا ٗپاک بحریہ مسلسل اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے میں مصروف عمل ہے۔گذشتہ برس دسمبر میں پاک بحریہ کے فرنٹ لائن لڑاکا یونٹ نے شمال بحیرہ عرب میں میزائل فائر کرنے کا براہ راست مظاہرہ کیا تھا۔اس سے قبل نومبر میں پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں جنگی بیڑے سے اینٹی شپ میزائلوں کے کامیاب تجربہ کیے تھے۔ اپریل 2016 میں پاک بحریہ نے زمین سے سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے ’ضرب‘ میزائل کا کامیاب تجربہ بھی کیا تھا۔