بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرایجنسی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری ،متعدد دہشتگرد ہلاک

خیبرایجنسی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری ،متعدد دہشتگرد ہلاک


خیبرایجنسی ۔ پاک فضائیہ نے خیبرایجنسی میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی اطلاع پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی ۔ جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبرایجنسی کے علاقے وادی راجگال میں خفیہ اطلاع پر کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ۔ اس کارروائی میں جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ پر بمباری کی ۔ جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ تاہم کارروائی میں منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ۔