بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ٹرمپ نے 11 کھرب 50 ارب ڈالر کا بجٹ تخمینہ پیش کردیا

ٹرمپ نے 11 کھرب 50 ارب ڈالر کا بجٹ تخمینہ پیش کردیا


واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 18-2017 کے لیے 11 کھرب 50 ارب ڈالر کا بجٹ تخمینہ پیش کرتے ہوئے اپنی پہلی بجٹ تجاویز میں فوجی اخراجات میں اضافے اور متعدد مقامی پروگرامز کے بجٹ میں کمی کا اعلان کر دیا ، بجٹ میں میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے بھی رقم مختص کی گئی امریکی دفاعی اخراجات میں 10 فیصد یعنی 54 ارب ڈالر اضافہ کیا گیا ہے ۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 18-2017 کے لیے 11 کھرب 50 ارب ڈالر کا بجٹ تخمینہ پیش کردیا یے انہوں نے اپنی پہلی بجٹ تجاویز میں فوجی اخراجات میں اضافے اور متعدد مقامی پروگرامز کے بجٹ میں کمی کا اعلان کیا جبکہ بجٹ میں میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ بجٹ تجاویز کو ‘امریکا فرسٹ: بجٹ بلیوپرنٹ تو میک امریکا گریٹ اگین’ کا نام دیا گیا ہے۔بجٹ تجویز میں امریکی محکمہ دفاع کے اخراجات میں 10 فیصد یعنی 54 ارب ڈالر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ یہ 54 ارب ڈالر غیر ملکی امداد اور مقامی ایجنسیوں کو دیے جانے والے فنڈز میں کٹوتی کرکے حاصل کیے جائیں گے بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘وہ بجٹ جو امریکا کو سب سے پہلے رکھتا ہو ضروری ہے کہ اس میں شہریوں کی سلامتی کو اولیت حاصل ہو کیوں کہ سلامتی کے بغیر خوشحالی نہیں آسکتی۔

صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ میکسیکو اور امریکا کی سرحد پر دیوار تعمیر کریں گے اور اس وعدے کو پورا کرتے ہوئے انہوں نے بجٹ تجاویز میں دیوار کی تعمیر کے لیے رواں برس 1.4 ارب ڈالر فوری طور پر جاری کرنے اور 2018 میں مزید 2.6 ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے۔بجٹ میں سب سے زیادہ کمی زراعت اور افرادی قوت کے شعبے میں کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ وزارت دفاع، محکمہ داخلی سیکیورٹی اور ڈپارٹمنٹ آف ویٹرنز افیئرز کے بجٹ میں اضافے کی تجویز ہے۔