بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کراچی: رینجرز کا سفاری پارک میں چھاپا، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی: رینجرز کا سفاری پارک میں چھاپا، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد


کراچی۔کراچی کے سفاری پارک میں رینجرز نے چھاپا مارکر پارک کے اسٹور روم میں چھپائی گئی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی، اسلحہ میں رائفلز، ایس ایم جی،ایل ایم جیز اور دستی بم بھی شامل ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا، پارک کے اسٹور سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمدہوا جس میں رائفلز، ایس ایم جی،ایل ایم جیز شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف اقسام کی گولیاں اورکارتوس بھی برآمدہوئے جبکہ کارروائی میں دستی بم ،بال بم ،بلاک بم اوردیگر اسلحہ بھی ملا ہے۔رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحہ شہر میں بدامنی کیلیے استعمال ہونا تھا۔ادھر اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیاجبکہ شہر کے دیگر علاقوں سے 11 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔