بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سیالکوٹ سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی مسا فر پرواز بال بال حادثے سے بچ گئی

سیالکوٹ سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی مسا فر پرواز بال بال حادثے سے بچ گئی


کراچی ۔سیالکوٹ سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی مسا فر پرواز بال بال حادثے سے بچ گئی ۔ پائلٹ نے فنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی ۔منگل کے روز پی آئی اے کی سیالکوٹ سے جدہ جانے والی بال بال بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی ۔

طیارے کے پائلٹ نے ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی ۔ طیارے میں ہوا کا پریشر زیادہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز اپنا بیلنس کھو سکتا تھا ۔ لیکن پائلٹ نے فوری طور پر بہتر فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری طور پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی ۔