بریکنگ نیوز
Home / شوبز / سنجے دت فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

سنجے دت فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی


ممبئی۔بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور سنجے دت اپنی نئی فلم ’’بھومی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت 4 سال بعد فلم نگری میں واپسی کرتے ہوئے ہدایتکار امنگ کمار کی فلم ’’بھومی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ایکشن سین کے دوران چھلانگ لگاتے ہوئے اداکار کا توازن بگڑ گیا جس سے زمین پر گرنے سے ان کے سینے کے نیچے کے حصے میں معمولی فریکچر ہوا ہے تاہم اس کے باوجود سنجے دت اس حادثے پر زیادہ دھیان نہیں دیا اور شوٹنگ جاری رکھتے ہوئے فائٹنگ سین کی شوٹنگ مکمل کی