بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کو فسادیوں سے پاک کر نے کا ہمیں عہد کرنا ہو گا ،آرمی چیف

پاکستان کو فسادیوں سے پاک کر نے کا ہمیں عہد کرنا ہو گا ،آرمی چیف


راولپنڈی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو فسادیوں سے پاک کر نے کا ہمیں عہد کرنا ہو گا تاکہ پاک سرزمین کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے خواب کے مطابق بنایا جاسکے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان پر قوم کے موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پوری قوم کو اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ ہم سب کا پاکستان ہے ،پاکستان کو فسادیوں سے پاک کرکے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ23 مارچ 1940 کو ہم نے پاکستان بنانے کا عہد کیا اور ہم کامیاب رہے،آئیں آج پھر عہد کریں اور پاکستان کوفسادیوں سے پاک کرکے پرامن ملک بنائیں کیونکہ یہ ہم سب کا پاکستان ہے،پاک فوج کی طرف سے یوم پاکستان کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔