بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دیر بالا،تبلیغی جماعت کی گاڑی کو حادثہ،4 افراد جاں بحق

دیر بالا،تبلیغی جماعت کی گاڑی کو حادثہ،4 افراد جاں بحق

دیربالا۔ صاحب آباد کے علاقے دسلوڑ کے مقام پر تبلیغی جماعت کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے پنجکوڑہ میں جاگری ، چار افراد جاں بحق جبکہ ایک لاپتہ ، المناک حادثے میں مولانا سلیمان سمیت پانچ افراد سوارتھے ،مقامی ذرائع ۔ واقعات کے مطابق گزشتہ رات صاحب آباد تبلیغی مرکز سے خال جانے والی موٹر کار مین دیر پشاور شاہراہ پر دسلوڑ کے مقام پرڈرائیور سے بے قابوہو کر دریائے پنجکوڑہ میں جا گری۔

جس کے نتیجے میں کار میں سوار بانچ افراد گاڑی سمیت دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہیں تاہم سلمان ولد فقیر گل سکنہ خال دیر پائین کی لاش موقع پر دریا کے کنارے سے مل گئی تھی۔ لیکن دیفر چار افراد کی لاشیں رات کے تاریکی کے باوجود مقامی پولیس ،شہریوں اور الخدمت فاونڈیشن کے غوطہ خوروں نے ریسیکیو آپریشن کے باوجود نہ مل سکے ۔لیکن جمعے کی صبح مزید تین افراد کی لاشیں طورمنگ،رانی میں مل گئے ۔جان بحق ہونے والوں میں مولانا سلیمان، عبداللہ،بابوخان اور ایک نام نامعلو م شامل ہیں تاہم خال کے مقامی ذرائع کے افراد خال کالونی کے ایک شخص کی لاش ابھی تک لاپتہ ہے۔ جبکہ ابتدائی طورپر کارمیں سوار افراد کی تعداد چار بتائی گئی تھی۔