بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ورون اور عالیہ کی فلم ’’بدری ناتھ کی دُلہنیا‘‘ 100 کروڑ کلب میں شامل

ورون اور عالیہ کی فلم ’’بدری ناتھ کی دُلہنیا‘‘ 100 کروڑ کلب میں شامل


ممبئی۔ بالی ووڈ کے نوجوان اداکاروں ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ نے بھارت میں 100 کروڑ سے زائد کمائی کرلی۔

بالی ووڈ اسٹارز ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ فلم بینوں کے دلوں کو بھاگئی ہے اور اس نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔ فلم   بھارت میں ریلیز کے 14 روز میں ہی 100 کروڑ 74لاکھ  کی کمائی کرکے رواں سال کی چوتھی بڑی فلم بن گئی ہے جب کہ فلم نے دنیا بھر میں میں بھی 33 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے اور اس طرح مجموعی طور پر 170 کروڑ سے زائد کمائی کرلی ہے۔