بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کو تیسری پوزیشن پانے کا موقع مل گیا

ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کو تیسری پوزیشن پانے کا موقع مل گیا


دبئی۔ ویسٹ انڈیز سے سیریز جیت کر پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پانے کا موقع میسرآگیا۔اتوار سے شیڈول مقابلوں میں 4-0 سے کلین سوئپ کامیابی ٹیم کو چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچا دے گی تاہم پاکستان کے پوائنٹس سردست 113 ہیں۔ میزبان ٹیم 116 پوائنٹس جوڑ کر چوتھے نمبر پر براجمان ہے جبکہ سیریز میں 3-1 سے فتح کی صورت میں بھی گرین شرٹس2 درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر فائز ہوسکتی ہے۔

موجودہ آئی سی سی ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں نیوزی لینڈ124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر فائز ہے، دوسری پوزیشن پر موجود بھارتی ٹیم نے 124 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا مقابلہ اتوار کو برج ٹاؤن میں شیڈول ہے، اس کے بعد دونوں ممالک میں3 ون ڈے  ہوںگے، ان میں بھی گرین شرٹس کامیابی پاکر ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست شرکت کا دعویٰ مضبوط کرسکتے ہیں۔