بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / امریکی شہری سالگرہ کے دن لاکھوں ڈالرکا مالک بن گیا

امریکی شہری سالگرہ کے دن لاکھوں ڈالرکا مالک بن گیا


مشی گن۔ امریکا میں عمررسیدہ شخص نے عین اپنی سالگرہ والے دن 3 لاکھ ڈالر کی رقم جیت لی جو پاکستانی 3 کروڑ روپے کے برابر ہے۔

ارِون مولنسکی نامی امریکی شہری دوسری عالمی جنگ میں لڑچکے ہیں اور ان کی بہو نے ان کے لیے ایک کیش ورڈ ٹکٹ لا کر دیا تھا جس پر خطیر رقم نکلتی ہے اور قدرت کی مہربانی سے ان کی سالگرہ کے دن انہوں نے تین کروڑ روپے حاصل کرلیے۔ مولنسکی کا کہنا ہےکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کو سالگرہ پر فوری جیتنے والے ٹکٹ (اسکریچ کارڈ) دیتے ہیں جو ایک روایت کے طور پر قائم ہے۔ مولنسکی کی بہوکا خریدا ہوا ایسا ہی ایک کارڈ انہیں اب کروڑ پتی بناگیا ہے جو مشی گن اسٹیٹ لاٹری کا حصہ ہے۔