بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاورہائیکورٹ کے تین نئے ججوں نے حلف اٹھالیا

پشاورہائیکورٹ کے تین نئے ججوں نے حلف اٹھالیا


پشاورہائی کورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھالیاہے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی نے جسٹس عبدالشکورٗ جسٹس اعجاز انور اورجسٹس سیدعتیق شاہ سے ایڈیشنل ججوں کی حیثیت سے حلف لیا جس کے بعد پشاورہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد14سے بڑھ کر17ہوگئی جبکہ پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بعدازاں نئے ججوں کے اعزازمیں استقبالیہ دیا جس میں چیف جسٹس یحیی آفریدی اوردیگرججوں نے شرکت کی

قبل ازیں پشاورہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر1میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پشاورہائی کورٹ کے جج صاحبان ٗ رجسٹرار پشاورہائی کورٹ سلیم خان مہمند ٗانتظامی افسروں ٗ ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواآفس کے لاء افسروں ٗ ڈپٹی اٹارنی جنرل آفس کے لاء افسروں ٗ ماتحت عدلیہ کے ججوں ٗ خیبرپختونخوا بار کونسل کے ارکان ٗپشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اورپشاوربار ایسوسی ایشن کی کابینہ کے ا رکان اور سینئروکلاء نے شرکت کی اس موقع پرپشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار نے جسٹس عبدالشکور ٗ جسٹس اعجازانوراورجسٹس سید عتیق شاہ کاتقررنامہ پڑھ کرسنایا اورچیف جسٹس یحیی آفریدی نے نئے ججوں سے حلف لیابعدازاں پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ججوں کے اعزازمیں استقبالیہ دیاگیاجس میں ہائی کورٹ کے تمام ججوں نے شرکت کی جبکہ پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرمزمل خان ایڈوکیٹ نے ججوں کاشکریہ ادا کیا۔