بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لواری ٹاپ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

لواری ٹاپ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا


چترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی لواری ٹاپ ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔لواری ٹاپ اس سال 2جنوری کو شدید برف باری کے نتیجے میں بند ہو گیا تھا۔جس کے بعد چترال کا زمینی راستہ منقطع ہو چکا تھا۔FWOفرنٹئیر ورکس ارگنائزیشن کے جوانوں نے کئی دنوں کی کوششوں اور بھاری مشنریوں کی مدد سے برف ہٹاکر سڑک کو ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دی ہے۔جس کے بعد دیر اپر ور چترال کے درمیان گاڑیوں کی امد رفت شروع ہو گئی ہے۔

لواری ٹاپ کی بندش سے چترال کے عوام گزشتہ تین مہینوں سے شدید سفری مشکلات سے دوچار تھے۔ہفتے میں صرف دو دن 3گھنٹوں کے لئے لواری ٹنل ہلکی مسافر گاڑیوں کے لئے کھول دیا جاتھا جبکہ ٹرکوں کو لواری ٹنل سے گزرنے کی اجازت نہ تھی جس کی وجہ سے چترال میں اشیائے صرف کی قیمتین بڑھ گئی تھیں۔لوری ٹاپ کے کھلنے سے چترال کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

یہاں ٹرانسپورٹ آڈوں میں ٹرانسپورٹر حضرات مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں ۔لواری ٹاپ سے برف ہٹانے کے فوری قدام پر چترال کے عوامی حلقوں نے پاک آرمی اورFWOکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس سال شدید برفباری کے باوجود لواری ٹاپ پر پندرہ سے بیس فٹ برف ہونے کے باوجود متعلقہ اداروں نے وقت سے پہلے کھول دی۔

ہفتے میں صرف تین گھنٹوں کے لئے لواری ٹنل کھلنے کا انتظار میں خواتین بچے اور بوڑھے مسافر جن اذیت سے دوچار ہو رہے تھے اُ نہیں اس اذیت سے چھٹکارہ مل گیا ہے۔